برطانوی ڈاکٹر نعمت شفیق امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی کی پہلی خاتون صدر منتخب

0

لندن(نیوز ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ مصری نژاد برطانوی، امریکی ماہر اقتصادیات خاتون ڈاکٹر نعمت شفیق امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی کی پہلی خاتون صدر منتخب ہوگئیں۔

ڈاکٹر نعمت شفیق رواں سال یکم جولائی کو کولمبیا یونیورسٹی کی 20 ویں صدرکی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں گی، وہ یونیورسٹی کی 268 سالہ تاریخ میں اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہیں۔

ماہر اقتصادیات ڈاکٹر نعمت شفیق بطور ڈپٹی گورنر بینک آف انگلینڈ مارکیٹوں کی ’’شیرف‘‘ اور لندن کی طاقتور ترین خاتون کہلائی گئیں، 36 سال کی عمر میں وہ ورلڈبینک میں اب تک کی سب سےکم عمر نائب صدر بنیں، وہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) میں ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر بھی کام کرچکی ہیں۔

ڈاکٹر نعمت شفیق نے لندن اسکول آف اکنامکس میں متعدد بورڈز میں خدمات انجام دیں، انہیں گیارہویں سالانہ گلوبل لیڈرشپ اور ڈائیورسٹی ایوارڈز میں سال کی بہترین خاتون کا ایوارڈ ملا، انہیں برٹش مسلم ایوارڈز (BMA) لیڈر اِن فنانس سے بھی نوازا گیا۔

ڈاکٹر نعمت شفیق فی الحال برٹش میوزیم، سیمنز کے نگران بورڈ، کونسل آف دی انسٹی ٹیوٹ فار فِسکل اسٹڈیز اور اکانومی آنرز کمیٹی کی ٹرسٹی کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!