جدہ (خالدنواز چیمہ)سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں یونائیٹڈ جرنلسٹس فورم کا اجلاس ہوا،اجلاس چیئرمین جہانگیر خان کی صدارت میں ہوا جس میں صدر یحییٰ اشفاق جنرل سیکرٹری عدیل ریاض ،احسان مغل اور سید فہد علی نے شرکت کی ۔
اس موقع پر اتفاق رائے سے فورم میں چار خواتین صحافیوں نازش احمد خان،زینب قریشی،آمنہ ملک،مسکان عابد کوفورم کا ممبر بننے کی منظوری دے دی گئی۔
اس موقع پر فورم کے چیئرمین جہانگیر خان نے کہا کہ وہ نئے آنے والے ممبرز کو خوش آمدید کہتے ہیں، ہمارا بنیادی مقصد یہ ہے کہ ہم کمیونٹی کے مسائل کو اجاگر کریں اور تنقید برائے تنقید کے بجائے تنقید برائے اصلاح کی طرف جائیں۔
ہم سب کا مقصد روشن پاکستان ہے، اس کے ساتھ ساتھ فورم پاکستان سعودی تعلقات کی بہتری کے لیے بھی کوشش کریں گے، صدر یحییٰ اشفاق اور جنرل سیکرٹری عدیل ریاض نے اس موقع پہ کہا کہ ہم بنا کسی تفریق کے تمام تقریبات کی کوریج کریں گے اور پاکستان کا مثبت امیج دنیا کو دکھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا فورم تمام فورمز کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواں ہے، جدہ کی سیاسی، سماجی ،مذہبی تنظیموں کی طرف سے خیر مقدم اور مبارکباد پیش کی گئی۔