چینی صدر کا چین کے صوبہ زے جیانگ کے شہر جن حواکا دورہ

0

دورے کا مقصد دیہی علاقوں کی خوشحالی اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینا ہے

بیجنگ (ویب ڈیسک) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری شی جن پھنگ نے صوبہ زے جیانگ کے شہر جن حوا میں لی زو ولیج اور ای وو انٹرنیشنل ٹریڈ سٹی کا معائنہ کیا ، تاکہ مقامی خصوصیات کی حامل صنعتی ترقی ، دیہی علاقوں کی ترقی و خوشحالی اور اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دیا جاسکے۔

چینی میڈ یا کے مطا بق جمعرات کے روز لی زو گاؤں میں 333 خاندانوں کے کل 706 افراد آباد ہیں۔ حالیہ برسوں میں، گاؤں انتظامیہ نے گاؤں والوں کی اوسط ماہانہ آمدنی میں 2،500 یوآن کا اضافہ کیا ہے، اور ہر سال دو لاکھ سے زیادہ افراد کو سیرو تفریح کے لئے راغب کیا جاتا ہے۔

ای وو انٹرنیشنل ٹریڈ سٹی چھوٹی اجناس کی دنیا کی سب سے بڑی ہول سیل مارکیٹ ہے ، جس کا موجودہ کاروباری رقبہ 6.4ملین مربع میٹر سے زیادہ ہے ، جہاں 26زمروں میں 2.1ملین اشیاء ہیں ۔2.1 ملین چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے یہاں ترقی کی منازل طے کر رہے ہیں جس سے32ملین افراد کا روزگار وابستہ ہے ۔ 2022میں ، اس مارکیٹ کے تجارتی حجم نے200بلین یوآن سے تجاوز کیا تھا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.