جدہ:عرفان سدرہ کی جانب سے راجہ لیاقت علی خان اور انکے صاحبزادے راجہ رئیس علی خان کے اعزاز میں عشائیہ

0

جدہ (خالدنواز چیمہ) سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ کے معروف ہوٹل میں عرفان سدرہ نے لیاقت بھٹہ کے مہمانوں چیئرمین الحاج راجہ لیاقت علی خان اور انکے صاحبزادے راجہ رئیس علی خان کے اعزاز میں عشائیہ دیا جو عمرہ پر تشریف لائے ہوئے تھے۔

جدہ کمیونٹی کے سرکردہ سیاسی، سماجی کاروباری شخصیات سابقہ MNA بورے والا چوھدری نزیر احمد جٹ، سیاسی وسماجی بزنس مین رانا راضوان، امجد اعوان، لیاقت علی بھٹہ، عرفان سدرہ، امجد اعوان ،ساجد بل میڈیا نمائندگان چوہدری ریاض گمھن، شباب بھٹہ ،خالدنواز چیمہ، جھانگیر خان ،محمد عدیل اور عدیل ریاض نے شرکت کی اور معزز مہمانوں کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

معزز مہمانوں نے حکومت سعودی عرب کی طرف سے زائرین عمرہ کو دی گئی سہولتوں کی تعریف کی اور بہترین انتظامات کرنے پر حکومت حرمین شریفین کوششوں کو سراہا ۔

انہوں نےکہا سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، ہم سعودی عرب کے احسانات کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.