بیرسٹر امجد ملک کا دورہ سویڈن کامیاب اور تاریخی اہمیت کا حامل تھا : سعید شیخ،کاشف عزیزبھٹہ

0

سٹاک ہوم (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن سویڈن کے صدر سعید شیخ اور سیکرٹری جنرل کاشف عزیز بھٹہ نے انٹرنیشنل افیئرز اوورسیز پاکستانیز کے چیف کوآرڈینیٹر اور سینئر نائب صدر معروف قانون دان بیرسٹر امجد ملک کے دورہ سویڈن کو کامیاب اور تاریخی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ بیرسٹر امجد ملک کے سویڈن کا دورہ کرنے اور اپنے کارکنان سے ملاقات کرنے سے کارکنان کا حوصلہ بلند ہوا ہے۔

سعید شیخ اور کاشف عزیز بھٹہ نے بات کرتے ہوئے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ بیرسٹر امجد ملک بلا شبہ قائدین میاں محمد نوازشریف، صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف ،صدر مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افیئرز اوورسیز پاکستانیز سینیٹر اسحاق ڈار کا اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بہترین انتحاب ہیں اور بیرسٹر امجد ملک نے دن رات محنت سے دنیا بھر میں اوورسیز پاکستانیوں کو منظم کیا ہے۔

46سے زائد ممالک میں مسلم لیگ ن کے چیپٹر بنانا ایک مثالی کام ہے جس کی ماضی میں کوئی نظیر نہیں ملتی ۔سعید شیخ اور کاشف عزیز بھٹہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن سویڈن چیپٹر بیرسٹر امجد ملک کی لیڈر شپ میں متحد ہے اور انشاللہ مسلم لیگ ن سویڈن چیپٹر کی ٹیم اوورسیز میں مثالی ٹیم بنے گی۔

سعید شیخ اور کاشف عزیز بھٹہ نے چیف کوآرڈینیٹر و سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن انٹر نیشنل افیئرز اوورسیز پاکستانیز بیرسٹر امجد ملک کے کامیاب دورہ پر مسلم لیگ ن سویڈن چیپٹر کی پوری ٹیم کو بھی مبارکباد پیش کی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.