پاکستان کے نگران وزیر دفاع انور علی حیدر کی سعودی ہم منصب شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات

0

ریاض (وقار نسیم وامق) پاکستان کے نگران وزیر دفاع انور علی حیدر نے سعودی ہم منصب شہزادہ خالد بن سلمان سے دارالحکومت ریاض میں ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران دونوں وزرائے دفاع نے عسکری اور دفاعی شعبے میں تعاون کو فروغ دینے پر بات چیت کی۔

سعودی عرب میں جاری ورلڈ ڈیفنس شو کے موقعہ پر پاکستان کے نگران وزیر دفاع انور علی حیدر اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کے درمیان ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران دونوں وزرائے دفاع نے عسکری اور دفاعی شعبے میں تعاون کو فروغ دینے پر بات چیت کی ہے ۔دونوں وزرا نے باہمی مشترکہ دلچسپی کے امور کے علاوہ خطے کو درپیش صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے ۔

سعودی اور پاکستانی وزرات دفاع کے درمیان عسکری شعبے سے متعلق مفاہمتی یادداشتوں پر بھی اتفاق ہوا ہے جن پر دونوں ملکوں کے عہدیداروں نے دستخط کئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.