لندن میں مقیم کمیونٹی کی جانب سے پاکستان کے یوم آزادی پر گڈ میز پارک میں تقریب کا اہتمام

0

لندن(سدرہ بھٹی)لندن میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے پاکستان کا75واں یوم آزادی قومی جذ بے کیساتھ منایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے گڈ میز پارک میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ،تقریب میں پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت سدرہ بھٹی کو حاصل ہوئی۔اس کے بعد میزبان سدرہ نے تمام مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔ ایونٹ آرگنائزر رباب کی جانب سے تمام مہمانوں کا تقریب میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا گیا۔

لندن سے تعلق رکھنے والے مشہور گلوکار فیصل عثمانی نے ملی نغمے گائے۔تقریب میں یوم آزادی پاکستان کا کیک کاٹا گیا اور پاکستان کی سلامتی کیلئے دعا بھی کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.