’’یونس‘‘پاک غازی ریسٹورنٹ دبئی کے پاکستانی ریسٹورنٹس میں ایک خوبصورت اضافہ

0

افتتاحی فیتہ محمد راشد السویدی،حاجی محمد یونس اور محمد شہزاد بٹ نے کاٹا

ریسٹورنٹ کے افتتاح میں سیکڑوں لوگوں کی شرکت،کھانے کے پارسل لوگوں میں مفت تقسیم کیے گئے

دیرہ دبئی میں پاکستانی ریسٹورنٹ کا قیام خوش آئند ہے،پاکستانیوں کی طرف سے خوشی کا اظہار

دبئی (طاہر منیر طاہر) ویسے تو متحدہ عرب امارات کی تمام ریاستوں میں جگہ جگہ بیشمار پاکستانی ریسٹورنٹس موجود ہیں جو اپنے ذائقے اور معیار کے اعتبار سے اپنی الگ پہچان رکھتے ہیں، شارجہ اور دبئی میں گزشتہ تین دہائیوں سے موجود پاک غازی ریسٹورنٹس اپنی پہچان آپ ہیں اور نہ صرف پاکستانیوں بلکہ دیگر اقوام عالم کے لوگوں میں بھی مقبول عام ہیں۔

گزشتہ دنوں دیرہ دبئی میں "یونس” پاک غازی ریسٹورنٹ کا سیکڑوں لوگوں کی موجودگی میں افتتاح کیا گیا، اس موقع پر ریسٹورنٹ کے اونرحاجی محمد یونس، مقامی شیخ محمد راشد السویدی، محمد شہزاد بٹ، محمد شارق صدیقی، محمد ہارون، غلام محی الدین، محمد ادریس، محمد داوود، شاہد حسن، میاں محمد تنویر، حاجی غلام حسن، نوید پیرزادہ، ندیم پیرزادہ کے علاوہ دیگر مہمانوں نے بھی شرکت کی۔

مہمانوں کا استقبال حاجی محمد یونس، شاہد حسن اورمحمد ہارون نے گلدستوں سے کیا اور انہیں خوش آمدید کہا، مقامی شیخ محمد راشد السویدی کی موجودگی میں حاجی محمد یونس، محمد شہزاد بٹ اور دیگر مہمانوں نے مل کر افتتاحی فیتہ کاٹا اور ریسٹورنٹ کے مالکان کو مبارکباد دی۔

ریسٹورنٹ کے اونرحاجی محمد یونس نے بتایا کہ ہم حسب سابق اپنے ریسٹورنٹ کے کھانوں کا معیار برقرار رکھتے ہوئے اپنے کسٹمرز کی توقعات پر پورا اتریں گے، انہوں نے کہا کہ نہ صرف پاکستانی بلکہ دیگر ممالک کے لوگوں کے پسندیدہ کھانے بھی مناسب داموں دستیاب ہونگے۔

افتتاح کے بعد محمد ہارون اور شاہد حسن نے افتتاح کے موقع پر آئے لوگوں کو کھانے کے پارسل مفت تقسیم کیے،محمد شہزاد بٹ نے ریسٹورنٹ کی کامیابی کی دعا کی اور مالکان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!