سوئٹزرلینڈ کے شہر باصل میں جلسہ عید میلادالنبیؐ کا انعقاد

0

جلسہ میں سفیر پاکستان عامر شوکت اور پیر سید جعفر علی شاہ سواتی کی بطور مہمان خصوصی شرکت

باصل(نمائندہ خصوصی)سوئٹزرلینڈ کے شہر باصل میں مرکزی جلسہ عید میلادالنبیؐ زیرسرپرستی صاحبزادہ سید علی جیلانی منعقد ہوا، جس کے مہمانان خصوصی سفیر پاکستان عامر شوکت اور پیر سید جعفر علی شاہ سواتی تھے ۔

سیلاب میں شہید ہونے والے حضرات کے لئےایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور سیلاب کے متاثرین سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا گیا ،ہال عاشقان رسولؐکے نعروں اور درودوسلام سے گونجتا رہا، تلاوت کلام پاک سے تقریب کا آغاز سید علی جیلانی نے کیا۔

آقا کے حضور نعتوں کے گلدستے محمد نصیر محمودالحسن شاہ سید زین جیلانی، محمد احمد امبر جیلانی ،مفتی اجمل، ملک پرویز، نایاب علی نے پیش کئے، اس موقع پر سفیر پاکستان عامر شوکت نے خطاب کرتے ہوئے سب سے پہلے سید علی جیلانی اور ان کی ٹیم کا شاندار محفل میلاد منعقد کرنے کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا قرآن پاک ہما رے لئےمشعل راہ ہے اگر ہم آقا کے اسوہ حسنہ کے چند پہلو اپنالیں تو یہ دنیا کیا ہم آخرت میں بھی سر خرو ہونگے، آپؐ صادق امین تھے اور آپ نے کبھی جھوٹ نہیں بولا اور آپؐ نے لوگوں کو معاف کیا کیونکہ آپ اس دنیا میں رحمت بن کر آئے۔

سفیر پاکستان نے سیلاب کی تباہ کاریوں کے بارے میں تفصیل سے روشنی ڈالی اور سوئٹزرلینڈ میں بسنے والے تمام پاکستانیوں سے اپیل کی کے اس مشکل گھڑی میں اپنے بھائیوں کی بھرپور امداد کریں۔

سید علی جیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن میں خدا فرماتاہے جب تمہیں خدا کا فضل اور رحمت عطا ہو تو خوب خوشیاں منائو ہمارے آقا دنیا کی سب سے بڑی رحمت ہیں ، رحمتہ العالمین ہیں تو ان کے میلاد پرہمیں بے انتہا خوشیاں منانی چاہئیں۔

صحابہ کرام مسجد نبوی میں اکثر بیٹھ کر آقا کا ذکر کرتے اور خدا کا شکر ادا کرتےاور حضور کی نعتیں پڑھا کرتے تھے،پیر سید جعفر علی شاہ نے اپنے مخصوص انداز میں اپنے خوبصورت کلام سے لوگوں کے ایمان کو تازہ کیا ،آخر میں سید علی جیلانی نے اجتماعی دعا کی لنگر محمدی سجاد خان نے تیار کیا،ذوالفقار احمد، محمد اختر،خالد گوجر ،محمد خان نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!