دبئی میں جشن نیزہ بازی کا انعقاد،15 ٹیموں کی شرکت

0

جشن کا اہتمام ملک تصدق حسین اعوان اور چکوال گروپ نے کیا

سیکشن مقابلوں میں پہلی پوزیشن الولید اسٹیبل،دوسری MS9 اسٹیبل جبکہ تیسری پوزیشن حسینی اعوان کلب دبئی نے حاصل کی

سنگل مقابلوں میں پہلی پوزیشن الولید اسٹیبل کے چوہدری عمرکونٹ، دوسری راجہ ظہوراینڈ سنزاسٹیبل کے مٹھو خان اور تیسری پوزیشن الولید اسٹیبل کے راجہ ارقم کیانی نے حاصل کی

دبئی (طاہر منیر طاہر) گزشتہ دنوں دبئی میں جشن نیزہ بازی کا انعقاد کیا گیا جس میں 15 ٹیموں نے شرکت کی، جشن نیزہ بازی کا اہتمام ملک تصدق حسین اعوان اور چکوال گروپ نے کیا، اس موقع پر مختلف ممالک کے ہزاروں لوگوں نے فن نیزہ بازی دیکھا اور محظوظ ہوئے، جشن نیزہ بازی کے تمام انتظامات زیرنگرانی چوہدری نثار چکرال نے بخوبی سرانجام دئیے۔

تقریب کے مہمانانِ خصوصی عزت مآب ازیفہ ابراہیم بانی و چیئرمین پارکنسنز، شیخ سعید القطبی ہیڈ آف میونسیپیلیٹی مداہم شارجہ، شیخ خلیفہ القطبی ہیڈ آف میونسیپیلیٹی زید شارجہ، عاصم امتیاز ریجنل منیجر پی آئی اے یو اے ای دیگر مہمانون میں شیخ محمد عبید المزروئی، شیخ محمد المزروئی، شیخ نواف جابر، شیخ خالد نواف صدر AlEmarat Nabdha، صدر پی ٹی آئی ام القوین محمد فہیم بیگ، صدر پی ایم ایل این یو اے ای غلام مصطفی مغل، صدر پی ٹی آئی عجمان مرزا صفدر اقبال، رضوان حشمت سینئر منیجر پی آئی اے، محمد انور ٹکٹ مینیجر پی آئی اے، عبدالمجید مغل سینئر نائب صدر پی ایم ایل این یو اے ای، راجہ عابد حسین جنرل سیکریٹری پی ایم ایل این دبئی، محمد منعم ہیڈ ایونٹ مینجمنٹ کمیٹی ابوظہبی اور چوہدری نوید انفارمیشن سیکریٹری پی ٹی آئی ابو ظہبی، عرفان والہ انفارمیشن سکریٹری پی ٹی آئی فجیرہ، احمد قریشی انفارمیشن سیکریٹری پی ایم ایل دبئی، چوہدری عارف حسین منہاس صدر پی ایم ایل این عجمان، ذیلدار چوہدری اسد اللہ خان آف ظفر وال، ذیلدار چوہدری اسلان علی خان آف ظفروال، ملک عُزیر احمد اعوان آف راولپنڈی، چوہدری زاہد محمد راماں آف ساہیوال، چوہدری عمران،چوہدری صفدر گجرات، چوہدری نوید گجر چکوال، عبد الرزاق کنیال صدر اوورسیز فورم منڈی بہاالدین یو اے ای، مجتبی تلہ گنگ سمیت دیگر نے شرکت کی۔

چکوال والی بال کلب دبئی سے چوہدری بشارت حسین، چوہدری اظہر حسین، چوہدری نثار شرطہ، چوہدری عاطف منڈے، چوہدری مظہر کرسال، چوہدری عمران غنی، نے بہترین ثقافتی خدمات پر ملک تصدق حسین اعوان، چوہدری نثار چکرال، راجہ عاطف ظہور، چوہدری شیراز اور ذیشان شانی مدروٹہ کو اعزازی شیلڈ دی گئیں۔

چکوال گروپ دبئی کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی میں خدمات اور ثقافتی خدمات پر محمد ثقلین مہرو صدر پی ٹی آئی ابو ظہبی، راجہ رضوان جویا مائر اور چوہدری مشتاق معصومہ ٹریولزکو اعزازی شیلڈ پیش کی گئیں۔ صحافتی خدمات پر طاہر منیر طاہر، عبدالرحمان رضا اور خالد گوندل کو اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں۔

زم زم الیکٹرونکس سے چھوٹے بھائی، بڑے بھائی اور مولانا عثمان نے شرکت کی۔ چوہدری شیراز ہڈالہ اور چوہدری شانی مدروٹہ نے جج کے فرائض انجام دیے۔ امارات میں موجود پاکستانیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور نیزہ بازی سے لطف اندوز ہوتے رہے۔

جشن نیزہ بازی کا اہتمام چکوال گروپ راجہ رضوان جویا مائر، راجہ عاطف ظہور، چوہدری شیراز ہڈالہ، چوہدری نثار چکرال، چوہدری مشتاق بہکڑی معصومہ ٹریول، محمد ثقلین مہرو صدر پی ٹی آئی ابو ظہبی، اور ملک سعد اعوان کے تعاون سے کیا گیا۔

جشن نیزہ بازی کے تمام انتظامات معروف ثقافتی شخصیت چوہدری نثار چکرال نے بخوبی انجام دیے۔ گراونڈ انتظامیہ میں افضل نوابی، وہاب جھکڑ، حافظ اکرام، بابر ڈھکواورچوہدری نعیم بہکڑی نے خدمات سرانجام دیں۔

تقریب کے اختتام پر نقد انعامات اور ٹرافیاں بھی تقسیم کی گئیں۔ شرکاء کے لیے عشایئے کا بندوبست بھی کیا گیا تھا۔ پی ایم ایل ن کے راہنماوں کی جانب سے پہلی تین پوزیشن پر آنے والوں کو نقد انعامات دیے گئے۔تقریب کے اختتام پر حافظ اکرام نے تمام شرکاء کا چکوال گروپ دبئی کی جانب سے شکریہ ادا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!