سپر فکس انٹر نیشنل ٹیپ بال چیمپئن شپ2019/20کا انعقاد نومبر کو شارجہ انٹر نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا
اس ٹورنامنٹ کو سپر فکس کے اونر نوید احمد کی جانب سے آرگنائز کیا جا رہا ہےٹورنامنٹ کی چیمپئن ٹیم کو 20 ہزار درہم ، رنر اپ کو 10 ہزار درہم کیش دیے جائیں گے
دوبئی(طاہر منیر طاہر)سپر فکس انٹر نیشنل ٹیپ بال چیمپئن شپ2019/20 نومبر کو شارجہ انٹر نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں منعقد ہو رہا ہے جس میں مختلف ممالک سے ٹو ٹل 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔
سپر فکس کے اونر نوید احمد اس ٹورنامنٹ کو آرگنائز کر رہے ہیں جب کہ ان کے ساتھ دیگر مینجمنٹ میں خاور لطیف،یاسر صدیق،محمد ندیم،عمر میجیشن،سجاد عباسی،عثمان لاہوری،محمد عاشق،توقیر،شبیر احمد،ذوہیب نبیل شامل ہیں۔
گزشتہ رات دبئی کے مقامی ہوٹل میں سپر فکس ٹیپ بال چیمپئن شپ کے حوالے سے پہلی پریس کانفرنس منعقد کی گئی جس میں پاکستانی میڈیا کے علاوہ انڈین میڈیا ،سر ی لنکا اور باقی ممالک کے صحافی حضرات نے شرکت کی۔
سپر فکس اونر نوید احمد نے بتا یا کہ یہ تاریخ کا سب سے بڑا اور منفرد ایونٹ ہونے جا رہا ہے جس میں چھ ممالک کے مختلف کھلاڑی آپس میں ٹکرائیں گے اور اس ٹورنامنٹ کی خاص بات چیمپئن ٹیم کو 20 ہزار درہم جب کہ رنر اپ کو 10 ہزار درہم کیش دیے جائیں گے۔
نوید احمد نے مزید اس ٹورنامنٹ کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہو ئے کہا کہ ٹورنامنٹ کے پہلے اور دوسرے دن عمرہ کے ٹکٹ بذریعہ قرعہ اندازی دیے جائیں گے اور دو خوش نصیب قرعہ اندازی سے عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے۔
خاور لطیف نے صحافیو ں کے سوالات کے جواب دیتے ہو ئے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیم کے لیے یادگار لمحات ہوں گے اور پاکستان سے نامور کھلاڑی جس میں تیمور مرزا،خرم چکوال اور دیگر کھلاڑی شرکت کریں گے جس سے شائقین کرکٹ لطف اندوز ہوں گے۔
یاسر صدیق،عمر میجیشن،محمد ندیم نے اس ٹورنامنٹ کے انعقاد پر نوید احمد کو مبارک باد کے ساتھ ایک تاریخی ٹورنامنٹ قرار دیا اور انھوں نے کہا کہ یو اے ای کے مختلف شہروں سے فری ٹرانسپورٹ جو سپر فکس مہیا کرے گی جو کہ آج تک ٹیپ بال میں بہت کم دیکھنے کو ملا ۔
سپر فکس چیمپئن شپ ٹورنامنٹ 19 اور 20 کو صبح سے لیکر رات تک شارجہ سٹیڈیم میں کھیلا جائےگا۔