کشمیرکمیونٹی امارات کی طرف سے کرکٹ ٹورنامنٹ چنار سپر لیگ سیزن 5 کی کٹ لانچنگ تقریب

0

ٹورنامنٹ 11، 12 اور 19 فروری کو کرکٹ گراونڈ شارجہ اور اوول کرکٹ گراونڈ عجمان میں کھیلا جائے گا

چنار سپر لیگ کے ساتھ تعاون کرنے پر تمام سپانسرز کا شکریہ ادا کیا گیا

مہمان خصوصی معروف بزنس مین اور سماجی شخصیت سردار ساجد اقبال عباسی تھے

دبئی (طاہر منیر طاہر) یواے ای میں کشمیرکمیونٹی کےسب سے بڑے کرکٹ ٹورنامنٹ چنار سپر لیگ سیزن 5 کی کٹ لانچنگ تقریب دبئی کے ایک ہوٹل میں منعقد ہوئی۔

تقریب کے چیف گیسٹ معروف بزنس مین اور سماجی شخصیت سردار ساجد اقبال عباسی تھے۔ ٹورنامنٹ 11، 12 اور 19 فروری کو کرکٹ گراونڈ شارجہ اور اوول کرکٹ گراونڈ عجمان میں کھیلا جائے گا جس میں کل 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

اس ٹورنامنٹ میں ہمیشہ کی طرح اس دفعہ بھی پاکستان سے تقریباً 30 بہترین ٹیپ بال سٹارز تشریف لا رہے ہیں جو کہ شائقین کرکٹ کے لیے خوش آئند بات ہے۔ 

مہمان خصوصی نے ایونٹ آرگنائزرز با لخصوص صدر چنار ونگ راجہ امجد کبیر ، سابق صدر و فاونڈر چنار سپر لیگ راجہ داود شریف، راجہ اسد اور ان کی پوری ٹیم کو ایک بہترین ایونٹ آرگنائز کرنے پر خصوصی مبارکباد دی۔

چنار ونگ کی انتظامیہ نے تمام سپانسرز المراعی، ال ابرا کلینک، میڈی فیملی ہسپتال، سید صادق کلینک، فلائی ہاکس، آر آیم کے، رائل ٹائم، جی ایچ کے پراپرٹیز، عرب ٹینٹس، اے جے کے لینڈ سکیپ اور دیگر سپانسرز کا شکریہ ادا کیا ، جبکہ راجہ امجد کبیر صدر چنار ونگ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

سپورٹس ڈائریکٹر چنار سردار نقاش ریاض اور جنرل سیکر ٹری عمران علی جان نے سپونسرز اور ٹیمز کو سیزن 5 کے حوالے سے بریفنگ دی اور ٹیم پلیئرز میں شیلڈز اور کٹس تقسیم کروائیں۔

راجہ عاشق، ڈاکٹر شفقت، ایڈوائزر ٹو پرائم منسٹر آزاد کشمیر کرنل ریٹائرڈ سردار شجاعت ، پاکستان ایسوسی ایشن سے ڈائریکٹر پبلک ریلیشن ابو بکر امتیاز، ڈائریکٹر سپورٹس نعیم رسول اور دیگر مقررین نے تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا اور کھلاڑیوں کو سپورٹس میں نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنے کی تلقین کی۔ 

تقریب میں سپورٹس کی اہمیت پر موٹیویشنل سپیکر عتیق اجمل کی خصوصی شرکت اور کھلاڑیوں کودرست مقاصد کے تعین پر بہترین لیکچر دیا، اسکے علاوہ شوقیہ گلو کار شاہزر اور ابراہیم نے میش اپ سانگ گا کر حاضرین مجلس کے دل موہ لئے۔ تقریب میں موجود ہر فرد نے ان ٹیلنٹڈ نوجوان کو دل کھول کر داد دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!