راجہ سکندر خان کی حمزہ یوسف کو اسکاٹش نیشنل پارٹی کا سربراہ منتخب ہونے پر مبارکباد

0

لندن(نمائندہ خصوصی)عالمی شہرت یافتہ تھنک ٹینک گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل کے چیئرمین راجہ سکندر خان نے SNP (اسکاٹش نیشنل پارٹی) کے رہنما منتخب پر تیسری نسل کے پاکستانی حمزہ یوسف کو مبارکباد پیش کی۔

راجہ سکندر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری نوجوان نسل کو برطانیہ کی سیاست میں شامل ہوتے ہوئے اور اعلیٰ عہدوں پر فائز ہوتے ہوئے دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔

ہماری تمام پاکستانی/کشمیری نوجوان نسل سے درخواست ہے کہ وہ اپنی رہائش گاہ وہ جس ملک میں بھی رہتے ہیں۔اس ملک کی سیاست میں حصہ لیں۔اور مسئلہ کشمیر کو بھی تمام پلیٹ فارمز پر اجاگر کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!