نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی پاکستان کے وفد کا سعودی عرب میں اسلامی عسکری اتحاد کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ

0

ریاض (وقار نسیم وامق) نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی پاکستان کے وفد نے سعودی عرب میں اسلامی عسکری اتحاد کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ہے جس میں دہشتگردی کی روک تھام کے حوالے سے کی گئی کوششوں کے بارے میں وفد کو آگاہ کیا گیا۔

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی پاکستان کے وفد نے میجر جنرل محمد عامر نجم کی سربراہی میں اسلامی عسکری اتحاد کا دورہ کیا جبکہ سعودی عرب میں پاکستان کے ملٹری اتاشی بریگیڈیئر محمد عاصم بھی انکے ہمراہ تھے۔

پاکستانی وفد کا استقبال اسلامی عسکری اتحاد کے جنرل سیکرٹری نے کیا، اس موقعہ پر پاکستان کے عسکری افسران کو اتحاد کی جانب سے دہشت گردی کی روک تھام کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں بریفنگ دی جنھیں پاکستانی افسران نے سراہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!