ریاست اور ریاستی اداروں پر حملہ آوروں، سہولت کاروں، بلوائیوں کواکسانے والوں کو روزانہ ضمانتیں دی جا رہی ہیں
ہزاروں بیگناہ جیلوں میں انصاف کے لئے ترس رہے ہیں، خواجہ عبدالوحید پال
دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان مسلم لیگ ن یواے ای کے سینیئر نائب صدر خواجہ عبدالوحید پال نے کہا ہے کہ 13جولائی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے جب منصفوں نے انصاف کی دھجیاں بکھیر دیں 3 بار بننے والے وزیراعظم اور 24 کروڑ عوام کے دلوں میں بسنے والے قائد محترم محمد نواز شریف کو ناکردہ جرم کی پاداش میں نہ صرف پابند سلاسل کیا گیا بلکہ تاحیات سیاست سے نا اہل بھی کر دیا گیا۔
سن رکھا تھا کہ ” قانون اندھا ہوتا ہے” مگر ہم نے اپنے وطن عزیز میں ” منصفوں” کو بھی "اندھا” دیکھا 55،000 سے زائد کیسز التوا کا شکار ہیں غریب عوام انصاف کے حصول کے لیے در بدر ہو رہے ہیں۔
دوسری طرف ریاست اور ریاستی اداروں پر حملہ آوروں، سہولت کاروں، بلوائیوں کواکسانے والوں کو روزانہ ضمانتیں دی جا رہی ہیں جبکہ ہزاروں کی تعداد میں بیگناہ جیلوں میں قید تنہائی میں انصاف کو ترس رہے ہیں۔
نواز شریف نے اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑا اور آج اللہ رب العزت نے ان کی بیگناہی کو انہی عناصر ججز، وکلاء،میڈیا اینکرز جو اندھے منصفوں کی شان میں رطب اللسان تھے آج نواز شریف پر ہونے والے ظلم کی داستانیں بیان کرتے ہیں اور بیگناہی کی شہادتیں دے رہے ہیں۔