غیر ملکیوں کو سب سے زیادہ تنخواہیں دینے میں سعودی عرب آگے

0

سعودی عرب (ویب ڈیسک)سروے کے مطابق دنیا بھر میں غیر ملکیوں کو سب سے زیادہ تنخواہیں سعودی عرب میں دی جاتی ہیں جبکہ برطانیہ سب سے زیادہ مہنگا ملک بن گیا ہے۔

بین الاقوامی سروے رپورٹ کے مطابق دیارِ غیر جا کر روزی کمانے والوں کے لیے سعودی عرب بہترین مقام بن گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب دنیا کے ان بہترین ممالک میں سرِ فہرست ہے جو غیر ملکیوں کو پُرکشش معاوضہ دیتا ہے۔

بین الاقوامی کنسلٹنسی ای سی اے کے مطابق سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کے ممالک میں غیر ملکیوں کی تنخواہیں سب سے زیادہ ہیں۔

سروے کے مطابق سعودی عرب میں گزشتہ برس کے مقابلے رواں سال تنخواہوں میں 3 فیصد سالانہ کمی کے باوجود مڈل مینیجرز سالانہ اوسطاً 83,763 پاؤنڈز کماتے ہیں، جو دنیا بھر میں سب سے زیادہ تنخواہ ہے۔

اس کے برعکس رواں سال برطانیہ غیر ملکی ملازمین کے لیے دنیا کا مہنگا ترین ملک قرار دیا گیا۔

بین الاقوامی کنسلٹنسی ای سی اے کے مینیجر اولیور براؤن کے مطابق سعودی عرب مجموعی درجہ بندی میں بھاری محصولات کے باوجود دیگر مراعات اور سالانہ پُرکشش تنخواہوں کے باعث سرِ فہرست ہے۔

ان کے مطابق مشرقِ وسطیٰ بالخصوص سعودی عرب میں پُرکشش تنخواہوں کے باعث غیر ملکیوں کا ناقابلِ یقین حد تک اضافہ ہوا ہے، اس کے برعکس برطانیہ میں سالانہ تنخواہ کا بڑا حصہ محصولات اور دیگر سہولتوں کی ادائیگی میں صرف ہوتا ہے۔

سروے کے مطابق برطانیہ اور جاپان کے درمیان غیر ملکیوں کی تنخواہوں میں فرق بڑھ گیا ہے۔

سروے رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ برطانیہ میں اوسط پیکیج جس میں تنخواہ، ٹیکس اور دیگر سہولیتں جیسے کہ رہائش، بین الاقوامی اسکولنگ اور یوٹیلیٹیز وغیرہ کی رقم 441608 ڈالرز ہے، جبکہ تنخواہیں اس پیکیج کی کل مالیت کی صرف 18 فیصد ہیں۔

اس سروے رپورٹ میں عالمی درجہ بندی میں سعودی عرب کے بعد جاپان، بھارت اور چین بالترتیب دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!