مانچسٹر: پاکستانی رفیوجیز کیلئے قائم تنظیم پرائیڈز کے زیراہتمام رنگا رنگ تقریب کا انعقاد

0

مانچسٹر( رپورٹ:وسیم چودھری) مانچسٹر کے محفل ریسٹورنٹ میں برطانیہ میں پاکستانی رفیوجیز کے لئے قائم تنظیم پرائیڈز کے زیراہتمام رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں سمر اسپورٹس اور سوشل سرگرمیوں کے پراجیکٹ کی کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔

پرائیڈز برطانیہ میں گزشتہ بیس سالوں سے رفیوجیز کے لیے مختلف پراجیکٹس پر کام کر رہی ہے، مانچسٹر میں پرائیڈز کے زیر انتظام سمر اسپورٹس اور سوشل ایکٹو یٹیز پت مبنی تقریبات منعقد ہو ئیں جس میں پاکستانی اور دیگر ممالک کی رفیوجیز فیملیز بالخصوص خواتین کے لئے اسپورٹس بیڈ منٹن، یوگا، ڈانس اور دیگر مثبت سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

اس تقریب کا انعقاد پرائیڈ ز کے چیف ایگزیکٹو کاشف علی اور پروموٹر رضیہ چودھری نے کیا، پاکستانی فنکاروں قاری عبدالوحید چشتی، کاشف علی ، قیصر خان ، شکیل خان سمیت دیگر نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔

تقریب میں سال2023ء میں کمیونٹی کے لئے نمایاں خدمات انجام دینے پر خصوصی ایوارڈز دیئے گئے۔

تقریب کے آرگنائزر اور مہمانوں کونسلر عبدالباسط شیخ، کاشف علی، رضیہ چودھری ، کرکٹر طارق محمود، آرٹسٹ مس زرقا، گرینڈ اوورسیز کلب نارتھ ویسٹ برطانیہ کے صدر چودھری رضوان نصیر مرالہ، ٹرسٹی تندریمہ کا کہنا تھا کہ پرائیدز کی برطانیہ میں پاکستانی رفیوجیز کے لئے خدمات قابل تحسین ہیں ،خواتین صحت مند ہوں گی تو معاشرہ صحت مند ہوگا ،خواتین کو ایمپاورمنٹ کے لئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔

تقریب میں نارتھ ویسٹ برطانیہ سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، خواتین اور بچوں نے بھی خوب انجوائے کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!