سی پی سی کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل کی جانب سے ایک خوبصورت چین کی تعمیر کے جامع فروغ کے بارے میں رائے کا اجراء
بیجنگ (ویب ڈیسک) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل نے حال ہی میں ایک خوبصورت چین کی تعمیر کو جامع طور پر فروغ دینے کے بارے میں رائے جاری کی ہے۔ ایک خوبصورت چین کی تعمیر ایک جدید سوشلسٹ ملک کی ہمہ جہت تعمیر کا اہم مقصد ہے اور چینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ کے چینی خواب کو عملی جامہ پہنانے کا ایک اہم حصہ بھی ہے۔ اس رائے کے مطابق ایک خوبصورت چین کی تعمیر کو وسیع پیمانے پر فروغ دینے میں ،ملک ایک نئے باب کا آغاز کرے گا۔
پیداواری ترقی، خوشحال زندگی اور ماحولیاتی ترقی کے ساتھ مہذب ترقی کے راستے پر چلا جائے گا ، اور نیلے آسمان، سبز زمین اور صاف پانی پر مشتمل ایک خوبصورت گھر کی تعمیر ہو گی .اس مقصد میں بنیادی اہداف یہ ہیں کہ 2027 تک، سبز اور کم کاربن کی ترقی کو مزید فروغ دیا جائے گا، اہم آلودگیوں کے کل اخراج کو کم کیا جائے گا، ماحولیاتی ماحول کے معیار میں بہتری جاری رہے گی، زمین کی بحالی اور تحفظ کے توازن کو بہتر بنایا جائے گا، ماحولیاتی نظام کی ترقی میں شامل عوامل میں مسلسل اضافہ کیا جائے گا، شہری اور دیہی رہائش کو نمایاں طور پر بہتر بنایا جائے گا۔
قومی ماحولیاتی تحفظ کی مؤثر طور پر ضمانت دی جائے گی، ماحولیاتی ماحول کی حکمرانی کا نظام زیادہ مضبوط ہوگا، اور ایک خوبصورت چین کی تعمیر کی مہم میں نمایان کامیابیاں حاصل کی جائیں گی ۔اس کے علاوہ 2035 تک ، سبز پیداوار اور بہتر طرز زندگی کی وسیع پیمانے پر تشکیل ہو گی ، کاربن کا اخراج اپنے عروج پر پہنچنے کے بعد مستحکم کمی کی جانب ہو گا ، ماحولیاتی ماحول بہتر ہوگا ، اور ایک خوبصورت چین کی تعمیر کا ہدف بنیادی طور پر حاصل کیا جائے گا۔
اہداف میں یہ شامل ہے کہ اس صدی کے وسط تک، ماحولیاتی تہذیب کو جامع طور پر بہتر بنایا جائے گا، سبز ترقی کے انداز اور طرز زندگی کو مکمل طور پر تشکیل دیا جائے گا، کلیدی شعبوں میں ڈی کاربنائزیشن حاصل ہوگی، ماحولیاتی حوالے سے ماحول صحت مند اور خوبصورت ہوگا، حیاتیاتی ماحول کی حکمرانی کے نظام اور حکمرانی کی صلاحیت کو جامع طور پر جدید بنایا جائے گا، اور ایک خوبصورت چین مکمل طور پر قائم ہوگا۔