پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں سال نو کے پہلے مشاعرہ کا انعقاد

0

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں سال کا پہلا مشاعرہ نجم فیلوز اور شہرِ سخن کی جانب سے منعقد کیا گیا۔ نجم فیلوز نے گزشتہ چارسال میں اپنی ادبی کاوشوں سے ایک منفرد پلیٹ فارم کا آغاز کیا ہے جہاں نہ صرف نامور اور مشہورِ زمانہ شعرا نے اپنی شرکت سے اس کو معتبر بنایا بلکہ نئے شعرا کی بھرپور حوصلہ افزائی بھی کی۔

متحدہ عرب امارات میں اپنے اس پہلے مشاعرے کے ساتھ نجم فیلوز نے اپنے ملک کی سرحد سے باہر آکر امارات میں مقیم پاکستانی اور ہندوستانی شعراء کو شامل کر کے اپنی ادبی کاوشوں کے دائرے کو وسیع کیا، جس کے لئے وہ مبارک باد کے مستحق ہیں۔

مشاعرے کی صدارت ظہیر مشتاق رانا نے کی جبکہ احیاء بھوجپوری بطور مہمانِ خصوصی اور میگی اسنانی نے مہمان اعزاز کے طور پر شرکت کی- دیگر شعرا میں غلام عباس نجم ، معید مرزا، فیاض اسود، مسکان سید ریاض، عدنان منور، سرفراز سرمد، حسین علی حسنین اور اظہر ریاض شامل تھے، جنہوں نے اپنے اپنے رنگ کے بہترین اشعار سناکر سامعین کو سرشار کیا۔

ظہیر مشتاق رانا کے صدارتی کلمات اور کلام کے ساتھ مشاعرہ اپنی منزلِ مقصود تک پہنچا۔ تقریب کے انعقاد میں نجم فیلوز اور شہرِ سخن کے ساتھ تعاون کیا- مشاعرے کے اختتام پرغلام عباس نجم، عدنان منور اور ڈاکٹر نور الصباح نے پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کا شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر نور الصباح کی جانب سے عشائیہ کا پر تکلف انتظام کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!