جدہ میں سعودی عرب کے یوم تاسیس کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

0

جدہ(خالد نواز چیمہ) سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں سعودی عرب کے یوم تاسیس کے حوالے سے کاسہ ڈورا ہوٹل کی انتظامیہ ، جدہ کی صحافی تنظیموں پاکستان جرنلسٹ فورم یونائٹڈ میڈیا فورم اوورسیز میڈیا فورم کی جانب سے مشترکہ طور پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں یوم تاسیس کا کیک سب نے مل کے کاٹا، اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے صحافیوں نے بتایا کہ اس تاریخی دن کو منانا دنیا میں اس مملکت کے نمایاں مقام تک پہنچنے کی جدوجہد اور مراحل کی عکاسی کرتا ہے۔

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی قیادت میں سعودی عرب خوشحالی اور ترقی کے دور میں تمام شعبوں میں پے در پے کامیابیوں کا مشاہدہ کر رہا ہے ۔

تقریب کے اختتام پر کاسہ ڈورا کے منیجر انیس نسیم نے تمام مہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!