ادارہ نور السلام فیصل آباد انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ پیرابواحمد محمد مقصود مدنی کو عالمی سطح پرامن ایوارڈ سے نوازا گیا

0

مانچسٹر (محمد فیاض بشیر) بین الاقوامی مبلغ اسلام ادارہ نور السلام فیصل آباد انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ امن کے داعی حضرت پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی کو عالمی سطح پر باہمی اتحاد و اتفاق یگانگت اور آقائے کائنات کے امن اور دوسرے مذاہب کی عزت و احترام اور دنیا بھر کےمظلوموں کی آواز اٹھانے پر امن ایوارڈ سے نوازا گیا ۔

عالمی سطح پر بسنے والے قریبی رفقا عزیز و اقارب ، دوست احباب،مریدین اور خلفاء نے اسے تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسطرح عالمی سطح پر دین و دنیا بارے آقائے کائنات کا پیغام پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی پہنچا رہے ہیں وہ اس ایوارڈ کے حقیقی معنوں میں حق دار ہیں۔

انہیں ایوارڈ ملنے پر ہمارے سر فخر سے بلند ہیں پوری امید ہے کہ وہ مستقبل میں بھی قرآن کریم کی تعلیمات اور آقائے کائنات کے اسوہ حسنہ کا پیغام عالمی سطح پر پہنچانے کے لیے اپنی کاوشیں آگے سے بڑھ کر جاری رکھیں گے ۔

اللّٰہ تعالیٰ سے دعا ہے پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی کو صحت سلامتی کے ساتھ لمبی عمر عطا فرمائے ، آمین ثم آمین ۔ ہماری تمام تر ہمدردیاں انکے ساتھ ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!