یوم آزادی پاکستان کی تقریبات حسب سابق دھوم دھام سے منائی جائیں گی، خالد حسین چوہدری
دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کے صدر خالد حسین چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے 77ویں یوم آزادی کی تقریبات پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں 10 اگست 2024 کو شام 6:30 بجے شروع ہوں گی۔
ان تقریبات میں شارجہ اور ناردرن ایمریٹس سے ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شرکت کریں گے اور آزادی کی تقریب میں حصہ لیں گے۔
خالد حسین چوہدری نے بتایا کہ پاکستان کے77 ویں یوم آزادی کے سلسلہ میں عوام الناس کی دلچسپی کے لیے مختلف النوع پروگرام پیش کیے جائیں گے۔