چینی صدر کے پسندیدہ حوالہ جات” (روسی ورژن) کا تیسرا سیزن روس کے مین اسٹریم میڈیا پر نشر کیا جائیگا

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) 16ویں برکس سربراہ اجلاس کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے تیار کردہ "شی جن پھنگ  کے پسندیدہ حوالہ جات”(روسی  ورژن)کا تیسرا سیزن  منگل کے روز سے  روس کے سرکاری ٹیلی ویژن اور ریڈیو ، روسی اخبارات کی ویب سائٹس، روس کے گریٹر ایشیا ٹیلی ویژن اور دیگر پلیٹ فارم پر نشر کیا جائے گا۔

 "شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات "( روسی ورژن) کے تیسرے سیزن میں عوام کو اولین حیثیت دینے، اصلاحات اور جدیدکاری،مشترکہ خوشحالی، ماحولیاتی تحفظ، ثقافتی وراثت اور تہذیبی تنوع جیسے موضوعات پر توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔

یہ صدر شی جن پھنگ کی سیاسی دانش مندی اور وسیع تاریخی اور عالمی نقطہ نظر کو واضح طور پر ظاہر کرتا ہے ، اور لوگوں کو چینی طرز کی  جدید کاری کی ثقافتی بنیاد دکھاتا ہے۔

روس میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے اس پروگرام کی نشریات کے لیے پرجوش توقعات کا اظہار کرتے ہوئے یقین ظاہر کیا کہ یہ پروگرام روسی عوام کو قومی طرز حکمرانی میں چینی رہنماؤں کی دانشمندی کی گہری تفہیم اور دیرینہ چینی تہذیب کے بارے میں ان کی تفہیم کو بڑھانے کا باعث بنے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!