بیجنگ (ویب ڈیسک) چائنا میڈیا گروپ نے اپنے اسپرنگ فیسٹیول گالا2025 کا تھیم اور لوگو باضابطہ جاری کیا جو چینی قمری کیلنڈر پر سانپ کے سال کے آغاز کی علامت ہے۔یہ قمری سال جنوری 2025 کے آخر میں شروع ہو گا ۔
چینی قمری کیلنڈر وقت کو 60 سالہ طویل سائیکلز میں تقسیم کرتا ہے اور ہر سال کو 10 "تیانگن” میں سے ایک اور 12 "دیزی” میں سے ایک کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔یوں سال 2025 دس”تیانگن”میں سے 乙اور اوربارہ”دیزی”میں سے 巳 کے ملاپ سے 乙巳 کا سال ہوگا۔
گالا کے لوگو میں دو "巳” حروف کو ساتھ ساتھ رکھا گیا ہے۔ بایاں کردار سیدھا ہے ، جبکہ دایاں ایک الٹا آئینہ ہے۔ کرداروں کو رکھنے کا یہ طریقہ "روئی”کے ایک جوڑے کی شکل میں ہوتا ہے۔ روئی ایک آرائشی شے ہے جو چین میں خواہشات کے سچ ہونے کی امید کے اظہار کے لئے وسیع پیمانے پر استعمال ہوتی ہے ۔ گالا کا تھیم "سی سی روئی،شینگ شینگ بو شی” ہے جس کا مطلب ہے کہ تما م خواہشات پوری ہوجائیں گی،اور زندگیوں کا سلسلہ لامتناہی رہے گا۔