آل پاکستان مسلم لیگ APML یو اے ای کے صدر محمد غوث شہزاد کی طرف سے افطار ڈنر
افطار ڈنر میں پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں اور کمپنی اسٹاف کی شرکت
عبدالستار ایدھی کی اہلیہ بلقیس ایدھی کے انتقال پر اظہار تعزیت اور دعائے بخشش و مغفرت
دوبئی (طاہر منیر طاہر) الزاد رئیل اسٹیٹ دبئی کے ڈائریکٹر اور آل پاکستان مسلم لیگ APML یو اے ای کے صدر محمد غوث شہزاد کی طرف سے الزاد رئیل اسٹیٹ کے اسٹاف اور پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں افطار ڈنرکا اہتمام کیا ۔
افطار ڈنر میں میڈم مریم ، نادیہ ، ارم شہزادی، ربیہ ، سوہا ، ناز حیات ، ندا بلال، حمزہ ، عابد، جبران ، سلمان، میاں منیرہانس ، عامر نوید ملک ، طاہر منیر طاہر ، خالد محمود گوندل اور دیگر لوگوں نے بھی شرکت کی، اس موقع پر ماہ رمضان کے فضا ئل اور برکات کے بارے بتایا گیا۔
افطاری کے بعد معروف سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کی اہلیہ بلقیس ایدھی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا گیا ، تقریب کے میزبان محمد غوث شہزاد نے کہا کہ عبدالستار ایدھی اور بلقیس ایدھی نے ساری زندگی خدمت خلق میں گزاری، ان کی قائم کردہ ایدھی فاؤنڈیشن آج بھی خدمت خلق کے کاموں میں مصروف ہے۔
محمد غوث شہزاد نے کہا کہ بلقیس ایدھی کے انتقال پر ہم متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں اور ان سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں، اس موقع پر مرحومہ کے لیے دعائے بخشش و مغفرت بھی کی گئی۔