سویڈن کے شہر مالمو میں یوم نقبہ کے موقع پر فلسطینیوں کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی

0

احتجاج میں پاکستان کمیونٹی کی جانب سے پارٹیت نیانس کے امیدوار زبیر حسین نے بھی شرکت کی

اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بننے والی الجزیرہ کی خاتون صحافی شیریں ابو عاقلہ کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی

مالمو(نمائندہ خصوصی)سویڈن کے شہر مالمو میں یوم نقبہ کے موقع پر فلسطینیوں کی جانب سے روزن گورڈ سینٹرم سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کا اختتام استورتھوریت پر ہوا۔

ریلی کے اختتام پر استورتھوریت پر ایک احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا جہاں اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بننے والی الجزیرہ کی خاتون صحافی شیریں ابو عاقلہ کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں اور سویڈش حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ اقوامِ متحدہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز اٹھا کر فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کو یقینی بنایا جائے۔

اس موقع پر سویڈن کی مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندگان نے شرکت کی اور اپنی پارٹی کی جانب سے فلسطین کے حق میں آواز اٹھانے کی یقین دہانی کروائی، پاکستان کمیونٹی کی جانب سے پارٹیت نیانس کے امیدوار زبیر حسین نے بھی احتجاج میں شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!