باصل(نمائندہ خصوصی)سوئٹزرلینڈ کے خوبصورت شہر باصل میں ممتاز سماجی رہنما امبر جیلانی نے عیدالفطر کی خوشیاں پاکستانی کمیو نٹی کے ساتھ منانے کے لئے خوبصورت پارک میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا۔
پارٹی میں کثیر تعداد میں پاکستانی فیملیز نے شرکت کی، اس موقع پر تمام مہمانوں نے دلی مسکراہٹوں کے ساتھ ایک دوسرے سے گلے ملے اور سب کو عید کی مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر امبر جیلانی نے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ عیدالفطر کا تہوار درحقیقت اس عہد کی تجدید ہے کہ ہم سب کا پروردگار ایک ہے، نسلی لسانی علاقائی اور دیگر تفریقیں اسلام کے منافی ہیں۔
ہم سب نے دیار غیر میں رہتے ہوئے روزے رکھے عبادات کیں ،آج میں نے سوچا کہ عیدالفطر کا دن ساتھ منائیں۔
آج مجھے اس بات پر خوشی اور فخر ہے کہ آپ سوئٹزرلینڈ میں رہتے ہوئے اپنی اسلامی اقدار اور کلچر کو مضبوطی سے تھامے ہوئے ہیں اور اپنے عمل وکردار سے پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں۔
اس موقع پر مختلف اسٹال بھی لگائے گئے، پاکستانی کمیو نٹی نے امبر جیلانی کے اس اقدام کو سراہا، اس موقع پر تمام فیملیز نے پاکستانی لذیذ کھانے بنائے اور شام تک خوب انجوائے کیا۔