پاکستانی نژادسپینش بہنوں کا گجرات میں قتل ،اظہار یکجہتی کے لئے تراسا میں پانچ منٹ کی خاموشی

0

قونصل جنرل بارسلونا مرزا سلمان بابر بیگ کی نواحی علاقے کی میئر سے ملاقات،پاکستانی کمیونٹی سے اظہار یکجہتی پر مقامی حکام کا شکریہ ادا کیا

بارسلونا(ارشد نذیر ساحل)قونصل جنرل بارسلونا مرزا سلمان بابر بیگ نے بارسلونا کے نواحی قصبےکی ڈپٹی مئیر نوریہ مارِن اور جینڈر ایکولیٹی کی ڈپٹی مئیر نتالیہ سے تیراسا میں ملاقات کی۔

قونصل جنرل نے سانحہ گجرات میں جاں بحق ہونے والی دونوں بچیوں کے قتل پرمذمت کرتے ہوئے اُن کی حمایت میں خاندان اور پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ یکجہتی کے اظہار میں 5 منٹ کی خاموشی پر شکریہ ادا کیا۔

قونصل جنرل سلمان بابر بیگ نے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ دونوں بچیوں کے قاتل پولیس کی حراست میں ہیں اور ان کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔

تیراسا میں آج بسوں پر کالا رِبن لگا کر نہ صرف متاثرہ خاندان پاکستانی بچیوں بلکہ دنیا بھر کی بچیوں پہ ہونے والے مظالم کو روکنے پر اظہارِ یکجہتی ہے جس کو قونصل جنرل نے بہت سراہا۔

اس ملاقات میں ڈپٹی مئیر مس نوریہ کے علاوہ نتالیہ صنعفی معیار کی ڈپٹی ڈائریکٹر ، علاقائی پولیس موسس کے چیف کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کے ڈائریکٹر ڈیوڈ گارسیا اور مٹروپولیٹن پولیس بھی موجود تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!