سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی مشیر نوشین وسیم نےتقریب کوکامیاب بنانے میں تعاون پرمہمانوں کا شکریہ ادا
سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی مشیر نوشین وسیم نےتقریب کوکامیاب بنانے میں تعاون پرمہمانوں کا شکریہ ادا کیا
پی جے ایف گزشتہ 28 سال سے پاک سعودی تعلقات میں مثبت کردار ادا کررہا ہے،امیر محمد خان
جدہ(امیر محمد خان)پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر جدہ میں سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی مشیر نوشین وسیم کے آرٹ اور کلچرل سینٹر اور سعودی عرب میں پاکستانی صحافیوں کی قدیم تنظیم پاکستان جرنلسٹس فورم نے مشترکہ یوم آزادی کی شاندار تقریب منعقد کی ۔
تقریب میں پاکستانی خاندانوں کے علاوہ سعودی بزنس مین اور سعودی میڈیا سے متعلق افراد نے بھر پور شرکت کی، پاکستانی نوجوان گلوکاروں نے پاکستانی پرجوش نغموں پر بہت داد حاصل کی۔
اس موقع پر سعودی مہمانوں نے اسٹیج پر پاکستانی جھنڈے لہراتے ہوئے گلوکاروں کا ساتھ دیا اور رقص پیش کیا سعودی عرب اور پاکستان کے قومی ترانے سے ابتدا ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نوشین وسیم نے سعودی اور پاکستانی مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے تقریب کو کامیاب بنانے میں تعاون کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ۔
جبکہ پاکستان جرنلسٹس فورم کے چیئرمین امیر محمد خان نے آخر میں مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پی جے ایف گزشتہ 28 سال سے پاک سعودی تعلقات میں مثبت کردار ادا کررہا ہے اور پاکستانی اہم دنوں پر تقاریب منعقد کرتا ہے ۔