پاکستان کے75ویں یوم آزادی پر تاریخ میں پہلی باربرطانیہ کے شہر پورٹس متھ میں بھی پاکستانی پرچم لہرایا گیا

0

پورٹس متھ(نمائندہ خصوصی)پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کی مناسبت سے چودہ اگست کے دن تاریخ میں پہلی مرتبہ پورٹس متھ کے گلڈ ہال میں بھی پرچم کشائی کی تقریب منعقدکی گئی۔

تقریب میں پاکستانی پرچم کوہوا میں بلند کیا گیا۔تقریب میںپورٹس متھ اور گرد و نواح کے تمام علاقوں سے مرد و خواتین سمیت بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

تقریب میں پورٹس متھ سٹی کے لارڈ میئرنے خصوصی شرکت کی،انہوںتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں چھ سال کا تھا جب پاکستان کو آزادی ملی،تقریب میں کونسلر اصغر شاہ کے علاوہ پیس سینٹر انچارج طیب رضا خان نے بھی خطاب کیا۔

یونائیٹڈ پاک کمیونٹی کے صدرا قبال شاہ نے عوام میں جوش و خروش بھرنے کیلئےپاکستان کے حق میں خوب نعرےلگوائے۔

اس موقع پرپاکستان کے یوم آزادی پر کیک بھی کاٹا گیا جس میں اقبال شاہ ، عامر شہزاد، پرویز احمد،خلیل احمد،جمیل احمد،فیصل شاہانی،عثمان یونس،محمد طحہٰ،افتخار شاہ،احسام الدین،عمار چیمہ،بچوں اور خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!