تقریب میں”کاروان فکر پاکستان”کے عہدیداران اور ممبران کی شرکت
پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کا کیک کاٹا گیا اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی گئی
دبئی (طاہر منیر طاہر) علمی و ادبی تنظیم”کاروان فکر پاکستان” نے گزشتہ دنوں پاکستان کا 75 واں یوم آزادی روایتی جوش و خروش اور جذبہ سے منایا ۔
جس میں کاروان فکر پاکستان کے عہدیداروں اور ممبران نے شرکت کی۔
شرکت کرنے والوں میں پرنس اقبال، امجد اقبال امجد،حسیب اعجاز اشعر، انیس احمد، انمول گوہر شامل ہیں۔
اس موقع پر سب نے مل کریوم آزادی کا کیک کاٹا اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔