سالگرہ کا اہتمام آل پاکستان مسلم لیگ APML نے کیا
سالگرہ میں APML کےعہدیداروں کی شرکت،کیک بھی کاٹا گیا
سابق آرمی چیف وصدرپاکستان سید پرویزمشرف کی صحت یابی کیلئےخصوصی دعا کی گئی
دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان کے سابق آرمی چیف و صدر پاکستان سید پرویز مشرف کی 79 ویں سالگرہ گزشتہ دنوں دبئی میں منائی گئی جس کا اہتمام آل پاکستان مسلم لیگ،متحدہ عرب امارات APML نے کیا۔
سالگرہ کی تقریب میں APML کے عہدیداروں، ممبران اور آفیشلز نے شرکت کی،شرکت کرنے والوں میں فرزانہ منصور، یونس ملک،عمر بلوچ،فراز احمد صدیقی،سجاد قریشی،شہزاد،چودھری اقرار،ڈاکٹر عزیز اعوان،ہما اور امبر شاہ شامل ہیں۔
اس موقع پر متذکرہ افراد نے جنرل پرویز مشرف کی 79 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی، سالگرہ کے موقع پر مقررین نے جنرل پرویز مشرف کی بطور صدر پاکستان اوربطور چیف آف آرمی اسٹاف پاکستان کے لیے گرانقدر خدمات کو سراہا اور انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
تقریب کے آخر میں سید پرویز مشرف کی صحت و تندرستی کے لیے دعا بھی کی گئی۔