کامن ویلتھ کانفرنس میں شرکت سے کینیڈا اور پاکستان کے تعلقات مضبوط ہونگے، سینیٹر سلیم مانڈوی والا

0

ٹورنٹو(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کینیڈا کے وفد نے پی پی پی کینیڈا کے صدر جاوید گُجر کی قیادت میں ٹورنٹو میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا سے ملاقات کی۔

وفد میں راؤ طاہر جنرل سیکرٹری پی پی پی کینیڈا، نائب صدر طارق رشید خاں، شفیق راجہ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، احسان کھوکھر صدر پی پی پی ٹورنٹو، مصدق اکرام جنرل سیکرٹری پی پی پی ٹورنٹو، اور سجاد چوہدری نائب صدر پی پی پی ٹورنٹو شامل تھے۔

ملاقات میں سلیم مانڈوی والا نے کامن ویلتھ کانفرنس کے اغراض و مقاصد اور کینیڈین اراکین اسمبلی، سینیٹرز اور دوسرے ممالک کے پارلیمنٹرینز سے ہونے والی ملاقاتوں پر وفد کو اعتماد میں لیا۔

مانڈوی والا نے بتایا کہ پاکستانی وفد نے پاکستانی طلبہ اور دوسرے ویزہ کے مسائل پر کینیڈا سپیکر اورچیئرمین سینیٹ سے بات کی اور پاکستان، کینیڈا تجارتی معاہدہ پر بھی بات کی۔ پاکستانی وفد نے کانفرنس مندوبین کو پاکستان میں سیلابی صورت حال سے بھی آگاہ کیا۔

وفد نے پاکستانی موجودہ سیاسی اور معاشی صورت حال پر بھی تفصیلی بات چیت کی اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ حکومت جلد سیاسی اور معاشی بحران پر قابو پا لے گی۔

بعدازاں پیپلز پارٹی کینیڈا کے صدر جاوید گُجر کی طرف سے سلیم مانڈوی والا اور تمام وفد کے اعزاز میں پرتکلف لنچ کا اہتمام کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!