پاکستانی سفارتخانہ ابوظہبی میں’’جشن آزادی مشاعرہ2022‘‘کےعنوان سے مشاعرے کاانعقاد

0

مشاعرہ کی صدارت معروف شاعرمصنف و کالم نگارعطاء الحق قاسمی نے کی

مشاعرے کے مہمان خصوصی قونصل جنرل پاکستان دبئی و شمالی امارات حسن افضل خان تھے

ناظم الامورسفارتخانہ پاکستان امتیاز فیروز گوندل اور پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں کی بھر پور شرکت

دبئی(طاہرمنیرطاہر)پاکستانی سفارتخانہ ابوظہبی،متحدہ عرب امارات میں ’’جشن آزادی مشاعرہ 2022‘‘کاانعقاد کیاگیا،مشاعرے کے مہمان خصوصی قونصل جنرل پاکستان دبئی و شمالی امارات حسن افضل خان تھے،جبکہ محفل کی صدارت معروف شاعرمصنف و کالم نگار عطاء الحق قاسمی نے کی۔

اس موقع پر ناظم الامورسفارتخانہ پاکستان امتیاز فیروز گوندل جبکہ دیگرمعروف شعراء میں ظہورالاسلام جاوید،عباس تابش، یعقوب تصور، ڈاکٹرصباحت عاصم واسطی، گلِ نوخیزاختر،عزیراحمد، ثاقب تبسم ثاقب، شہاب الدین شہاب، سلمان احمدخان، شیریں پریشم، ظہیرمشتاق، عائشہ شیخ عاشی، سیدتابش زیدی، کنول ملک، حفیظ عامر، ابرارعمر، فریدانوارصدیقی، رضااحمدرضا، چوہدری مسرت عباس، مرزامعیداحمد، شیخ طاہروسیم، ناصراقبال اوررفاقت اللہ بھی موجودتھے۔

دیگر مہمانوں میں میاں امجد جاوید، سعید شاہ، حاجی زمان خان، گل نوخیز اختر، عزیز احمد، ثاقب تبسّم، یعقوب تصور، مرزا سعید احمد، رضا احمد بٹ، فرید انور صدیقی، ابرار عمرکے علاوہ متعدد لوگوں نے شرکت کی۔مشاعرہ کا اہتمام کرنےپر ناظم الامورسفارتخانہ پاکستان امتیاز فیروز گوندل اورعطاء الحق قاسمی نے میاں امجد جاوید کا شکریہ ادا کیا۔

مشاعرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی قونصل جنرل حسن افضل خان نے جشن آزادی مشاعرہ 2022 میں معروف شعراء کا شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ شعراء اور اردو ادب لازم و ملزوم ہیں۔

قونصل جنرل نے کہا کہ شعراء اس سورج کی مانند ہیں جن کی کرنوں سے عوام محظوظ ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کا مشاعرہ 75 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے منعقد کیا گیا ہے، آزادی کے ہیروز ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہیں گے۔

حسن افضل خان نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں 16لاکھ پاکستانی بستے ہیں اور انکی ترسیلات زر پاکستانی معیشت کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔ قونصل جنرل نے اس موقع پر تمام تارکین وطن تمام پاکستانیوں سے روشن ڈیجٹل اکاؤنٹ کے استعمال کرنے کی پر زور اپیل بھی کی۔

صدر محفل عطاء الحق قاسمی نے اپنے زندگی کے کتاب کے پرلطف طنزو مزاح کے اوراق سے شرکاء محفل کو بے حد محظوظ کیا۔ شعراء نے مشاعرے میں جشن آزادی کی مناسبت شاعری کی اورقومی ہیروزکومنظوم خراج عقیدت بھی پیش کی گئی، آخرمیں شعراء میں شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!