اگر ہر پاکستانی جذبہ حب الوطنی کےتحت کام کرے تو سیلاب سے متاثرین کی بحالی کا کام جلد مکمل ہو سکتا ہے

0

پاکستان مسلم لیگ ن دبئی کے جنرل سیکرٹری راجہ عابد حسین نے انفرادی سطح پر ذاتی حیثیت میں سیلاب زدگان کیلئے تقریباً پانچ لاکھ روپے بطورعطیہ بھجوائے ہیں

دوبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان مسلم لیگ ن دبئی کے جنرل سیکرٹری راجہ عابد حسین نے انفرادی سطح پر ذاتی حیثیت میں سیلاب زدگان کے لیے تقریباً پانچ لاکھ روپے کی خطیر رقم بطور امداد بھجوائی ہے۔

انفرادی سطح پر اتنی رقم بطور عطیہ دینا قابل تحسین ہے اگر ہر پاکستانی اسی جذبے کے تحت کام کرے تو سیلاب سے متاثرین کی بحالی کا کام بہت جلد مکمل ہو سکتا ہے۔

راجہ عابد حسین کے دوستوں نے انہیں قومی، ملکی اور ملی جذبہ کے تحت انفرادی سطح اور ذاتی حیثیت سے سیلاب زدگان کوپانچ لاکھ روپے کا عطیہ دینے پر ان کے جذبہ حب الوطنی کو سراہتے ہو ئے دوسروں کو ان کے نقش قدم پر چلنے کی تلقین کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!