پی ایم ایل این امارات کے سابق جنرل سیکرٹری چودھری ظفر اقبال کے انتقال پر ان کے صاحب زادے چودھری عقیل ظفر سے اظہار تعزیت
پسماندگان سے اظہار تعزیت وہمدردی اورمرحوم چودھری ظفراقبال کیلئے دعائے مغفرت و بخشش کی گئی
دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان مسلم لیگ متحدہ عرب امارات کے سابق جنرل سیکرٹری چودھری ظفر اقبال کے انتقال پر پی ایم ایل این دبئی کے نائب صدر محمد شہزاد بٹ،میاں غلام محی الدین،چودھری عبدالرزاق گجر، وقاص گھمن،پی ایم ایل این منارٹی ونگ امارات کے صدر جان قادر اور دیگر افراد نے شرکت کی۔
اس موقع پرمرحوم چودھری ظفر اقبال کے صاحبزادے چودھری عقیل ظفرنائب صدر پی ایم ایل این امارات بھی موجود تھے۔
متذکرہ تعزیت کنندگان نے مرحوم چودھری ظفر اقبال کے لیے دعائے فاتحہ پڑھی، ان کی مغفرت و بخشش کے لیے دعا کی، پسماندگان سے اظہار تعزیت و ہمدردی اوردعائے صبر جمیل کی۔