بیلجیئم کی وزیر خارجہ نے مھسا امینی سے اظہار یکجہتی کیلئے اپنے بال کاٹ لیے

0

برسلز(تارکین وطن نیوز) ایران میں حجاب درست طریقے سے نہ کرنے پر دوران حراست پولیس تشدد سے ہلاک ہونے والی لڑکی مھسا امینی کی موت پر بیلجیئم کی وزیر خارجہ اور 2 منتخب اراکین نے پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران اپنے بال کاٹ کر احتجاج کیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق ایران میں 22 سالہ لڑکی مھسا امینی کی پولیس کی حراست میں ہلاکت پر دنیا بھر میں مظاہرے پھوٹ پڑے جس کے دوران خواتین نے مھسا امینی سے اظہار یکجہتی کے لیے اپنے بال کاٹے۔

آج بیلجیئم کی وزیر خارجہ ہادجہ لہبیب اور دیگر دو خاتون رکن اسمبلی نے پارلیمنٹ میں تقریر کے دوران ایران میں مھسا امینی کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے احتجاجاً اپنے بال کاٹے اور مھسا امینی کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!