حریت رہنما الطاف احمد شاہ کی بھارتی حراست میں موت ہندوستان کی ظالمانہ پالیسی کاحصہ ہے، راجہ سکندر خان

0

بھارتی افواج کے ہاتھوں معصوم کشمیریوں پرڈھائے جانیوالے مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی مجرمانہ عمل ہے

ہم جموں و کشمیر کے معصوم لوگوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے

لندن(نمائندہ خصوصی)عالمی شہرت یافتہ کشمیری تھنک ٹینک گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل(GPKSC)کے چیئرمین راجہ سکندر خان نے کہا کہ بھارت کی جیلوں میں قیدریاست جموں و کشمیر کے شہریوں کے قتل عام پر عالمی برادری کی خاموشی انتہائی افسوسناک اور مجرمانہ عمل ہے۔

نظربند حریت رہنما الطاف احمد شاہ، چیئرمین کل جماعتی حریت کانفرنس (اے پی ایچ سی) سید علی گیلانی کے داماد گزشتہ پانچ سال سے بدنام زمانہ نیو دہلی کی تہاڑ جیل میں بغیر کسی مقدمے کے نظربند رہنے کے دوران انتقال کر گئے۔

بھارت سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی کا مطالبہ کرنے والے سید علی گیلانی کے داماد اور ان کے دست راست سید الطاف شاہ گزشتہ پانچ برسوں سے بھارتی جیل میں تھے جنہیں نہ تو علاج معالجے کی سہولت میسر تھی اور نہ ہی ان تک رسائی۔ بیماری کے باوجود عدالتی انصاف کے لیے ان کی بھارتی حراست میں موت بھارت کی ظالمانہ پالیسی کا حصہ ہے جس کے تحت مودی کی فاشسٹ حکومت مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام کی آواز کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنا چاہتی ہے۔

راجہ سکندر نے مزید کہا کہ گزشتہ سال اشرف صحرائی کو بھارت نے اسی طرح بھارتی جیل میں قتل کیا تھا۔اس کے ساتھ ساتھ عظیم لبریشن فرنٹ کے رہنما مقبول بھٹ اور محمد افضل گرو کو بھی بدنام زمانہ نیو دہلی کے تہاڑ جیل میں پھانسی دی گئی تھی۔

صرف اس سال مئی میں یاسین ملک کو یک طرفہ مقدمے کے ذریعے عمر قید کی ظالمانہ سزا سنائی گئی تھی اور ہزاروں بے گناہ ریاستی شہری بھارت کی جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں، جن کا جرم اپنی ریاست کی آزادی کے لیے لڑنا ہے۔

مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مسلح افواج کی طرف سے جموں و کشمیر کے بے گناہ عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم عالمی برادری کو نظر کیوں نہیں آ رہے، جو کہ گزشتہ 75 سالوں سے جموں و کشمیر کے عوام ظلم و ستم کا شکار ہیں۔ اور غیر قانونی قتل بالخصوص خواتین کو چھیڑ چھاڑ اور عصمت دری کا نشانہ بنایا گیا ہے اور اس کے باوجود دنیا نے بھارتی سفاک مسلح افواج کے ہاتھوں معصوم کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے تمام مظالم پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔

چیئرمین گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل راجہ سکندر خان نے کہا کہ ہم گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل میں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت کے لیے پرعزم ہیں اور جموں و کشمیر کے معصوم لوگوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے۔

نظریاتی جموں کشمیر پر کسی غاصب کے قبضے، ریاست کے کسی شہری کو قید اور قتل کرنے پر خاموش نہیں رہیں گے۔ ہم جموں و کشمیر کے عوام کو حق خودارادیت دلانے کے لیے غاصبوں کی طرف سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرا کر سکون سے بیٹھیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!