پاکستان کے سابق سفیر نجم الثاقب کی عشائیے میں بطور مہمان خصوصی شرکت
جوہانسبرگ(شاھد چوھان)پاکستان مسلم لیگ ( ن ) ساوتھ افریقہ کے مرکزی صدر میاں نصیر احمد نے ایسٹرن کیپ کرکٹ کلب کے اعزاز میں سینڈٹن جوہانسبرگ کے مقامی ہوٹل میں گرینڈ عشائیہ کا اہتمام کیا، جس میں مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان کے سابق سفیر نجم الثاقب تھے، جبکہ پاکستان سا ئوتھ افریقہ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر احمد رضا بٹ، اسلامک سرکل آف سدرن افریقہ کے صدر ڈاکٹر ہارون عباسی، پاکستان سدرن افریقہ ٹریڈ فیڈریشن کے چیئرمین محمد رفیق میمن، اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے ممبر ایڈوائزری کونسل برائے افریقہ ڈاکٹر خالد مرزا، ڈائریکٹر ملک لیب ڈاکٹر ملک فاروق، منیجر حبیب بینک محمد راشد، مسلم لیگ ن ساؤتھ افریقہ کے سینئر نائب صدر رانا زاہد، سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن ساؤتھ افریقہ شازیہ شوکت، جنرل سیکرٹری خالد سلہریا، پاسا کے مرکزی چیئرمین چوہدری عبدالغفور، پیر مقصود الحسن، ساجد ڈھڈی کے علاوہ کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر ایسٹرن کیپ کرکٹ کلب کے چیئرمین مسٹر کلینٹ جیکب، ممبر کرکٹ کلب اور پاکستان ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل سردار ارشد خان نے کلب کی طرف سے میزبان میاں نصیر احمد کی طرف سے پر خلوص اور پرتکلف عشائیہ ڈنر پر انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
کلب کے ساؤتھ افریقن ممبران نے مستقبل قریب میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ مزید روابط بڑھانے کا اعادہ کیا۔
پروگرام کے آخر میں میاں نصیر احمد نے مہمان ٹیم اور آنے والے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کی سربلندی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے مشن اور وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے وطن عزیز کے بہترین مفاد کیلئے ملکر کام کرنے کا عندیہ دیا۔