عمران خان سے سیاست کے میدان میں مقابلہ نہ کر سکنے والوں نے تکنیکی بنیادوں پر نااہل کروایا، محمد ثقلین مہرو صدر پی ٹی آئی ابوظہبی

0

پاکستانی قوم کی قسمت پر افسوس ہی کیا جا سکتا ہے جہاں چور اور کرپٹ سیاستدان عدالتوں سے باعزت بری ہو رہے

دبئی (طاہر منیر طاہر) پی ٹی آئی ابوظہبی کے صدرمحمد ثقلین مہرو نے عمران خان کی نا اہلی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان سے سیاست کے میدان میں مقابلہ نہ کر سکنے والوں نے تکنیکی بنیادوں پر نااہل کروایا ہے۔

عمران خان پاکستان کی عوام کی امیدوں کا محور و مرکز ہیں۔ حالیہ انتخابات میں یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ عوام پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے صرف عمران خان کی جانب دیکھ رہی ہے۔

کرپٹ مافیا نے الیکشن کمیشن کے ذریعے عمران خان کو راستے سے ہٹانے کی جو سازش کی ہے وہ ناکام ہو گی اور عمران خان کو وہ عوام سے جدا نہیں کر سکیں گے۔

عمران خان آئندہ الیکشن میں دو تہائی سے زیادہ اکثریت لے کر واپس آئے گا۔ پاکستانی قوم کی قسمت پر افسوس ہی کیا جا سکتا ہے جہاں چور اور کرپٹ سیاستدان عدالتوں سے باعزت بری ہو رہے ہیں اور عمران خان جیسے خوددار راہنما کو نااہل کیا جا رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!