سکاٹ لینڈ میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا خزانہ دریافت

0

ایڈنبرا(تارکین وطن نیوز) سکاٹ لینڈ میں میٹل ایک ڈی ٹیکٹرسٹ نے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا خزانہ دریافت کر لیا۔

میڈیا کے مطابق یہ میٹل ڈی ٹیکٹرسٹ سکاٹ لینڈ کے علاقے ڈمفرائز شر میں واقع ایک گاؤں کے قریب کھیتوں میں میٹل ڈی ٹیکٹر سے زمین میں قیمتی دھاتوں کی تلاش کر رہا تھا جب اس قدیم خزانے کی دریافت ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق اس جگہ سے چاندی کے 8ہزار 407سکے برآمد ہوئے جو ایک اندازے کے مطابق 700سال قبل اس جگہ دفن کیے گئے تھے۔ ان تاریخی سکوں کی مالیت لاکھوں پاؤنڈ بتائی جا رہی ہے۔ ان سکوں میں زیادہ تر ایڈورڈ اول اور ایڈورڈ دوئم پینی تھے جو 13ویں اور 14ویں صدی عیسوی میں رائج تھے۔

اس دریافت کے بعد ٹریژر ٹروو یونٹ اور نیشنل میوزیم سکاٹ لینڈ کے ماہرین آثار قدیمہ بھی اس جگہ پر گئے اور مزید کھدائی کی۔ یہ سکے نیشنل میوزیم میں رکھے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.