کویت سٹی(نیوز ڈیسک)کویت میں ایک دولہا نے اپنی دلہن کو 30لاکھ ڈالر حق مہر دے کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
نیوز ویب سائٹ’اردو نیوز‘ نے کویت کے مقامی اخبار ’الرای‘ کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ کویت کی تاریخ میں سب سے زیادہ حق مہر ہے۔ ملک میں آج تک کسی دلہن کو اتنا حق مہر نہیں دیا گیا۔
’الرای‘ نے متعلقہ سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ کویت میں اب تک کم از کم 1دینار اور زیادہ سے زیادہ 25ہزار دینار حق مہر دیا گیا ہے۔
سرکاری ڈیٹا میں 25ہزار دینار سے زیادہ حق مہر کا کوئی ریکارڈموجود نہیں ہے۔ رپورٹ کے مطابق دیگر بیشتر اسلامی ممالک کی طرح کویت میں بھی حق مہر کی کوئی حد مقرر نہیں ہے۔
یہ دولہا کی صوابدید یا دلہن کے مطالبے کی بنیاد پر طے پاتا ہے کہ کس شادی میں دلہن کو کتنا حق مہر دیا جائے گا۔