سیکرٹری جنرل پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سعودی عرب اعجاز رحیم کی جانب سے احتشام جاوید کوہلی کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
ریاض(وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومین ریسورس ڈویلپمنٹ کے فوکل پرسن احتشام جاوید کوہلی کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے عہدیدار شریک ہوئے۔
سعودی دارالحکومت ریاض میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سعودی عرب کے سیکرٹری جنرل اعجاز رحیم کی جانب سے منعقدہ تقریب میں مختلف سیاسی جماعتوں کے اراکین نے خطاب کرتے ہوئے حکومت پاکستان، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز ساجد حسین طوری کا شکریہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے احتشام جاوید کوہلی کو سعودی عرب میں اپنا فوکل پرسن مقرر کیا ہے جس سے اوورسیز کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنے سمیت انکے حل میں بھی مدد ملے گی۔
اس موقعہ پر احتشام جاوید کوہلی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں لاکھوں پاکستانی مقیم ہیں ہماری کوشش ہوگی کہ ہم ورکرز کے مسائل انکی شکایات اور انکی جانب سے تجاویز کو وزارت تک پہنچائیں اور سعودی عرب میں کمیونٹی کے مسائل کو بہتر انداز سے حل کرنے کی کوشش کریں۔
تقریب سے پیپلزپارٹی مڈل ایسٹ کلچرل ونگ کے صدر قاضی اسحاق میمن، مسلم لیگ ن ریاض کے صدر عدنان اقبال بٹ، پیپلز یوتھ آرگنائزیشن مڈل ایسٹ کے صدر وسیم ساجد، پیپلزپارٹی ریاض کے صدر احسن عباسی، پیپلز پارٹی کے سنئیر رہنما پرویز شاکر اور قریب اللہ خان، سردار شعیب، حنیف بابر ، چوہدری جاوید ، سفیر حیدر ،الیاس رحیم ،شمریز عالم اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔