آسٹریا میں پاکستان کے سفیر آفتاب احمد کھوکھر OIC کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کیلئے منتخب

0

جدہ (خالد نواز چیمہ) آسٹریا میں پاکستان کے سفیر آفتاب احمد کھوکھر کو ایشیا گروپ نے OIC کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی برائے 2024-2029 کے لیے منتخب کر لیا ہے۔

وزرائے خارجہ کی کونسل اپنے جاری 49ویں اجلاس کے دوران کل ان کے انتخاب کی تصدیق کرے گی۔

جدہ سے پاکستان جرنلسٹ فورم کے چیئرمین امیر محمد خان ،خالد نواز چیمہ، جاوید راھو ،محمد عدیل ،کشمیر کمیٹی جدہ کے صدر مسعود احمد پوری ،سردار محمد اقبال، یوسف چوھدری ،اکرم چوہدری، اظہر وڑائچ ،ملک منظور اعوان ، جے یو آئی(ف)کے سجاد خان، پیپلزپارٹی کے فضل عباس، بزنس کمیونٹی کے افضل جٹ چوھدری، ریاض گھمن ،مہر عبدالخالق لک نے آفتاب احمد کھوکھر کو ذمہ داری پر مبارکباد پیش کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.