دیکھتی آنکھو پڑھتی زبانوں کو سدرہ بھٹی کا سلام عرض ہے امید کرتی ہوں کہ آپ سب ٹھیک ہوں گے رب کائنات سے دعا ہے کہ آپ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے،خوش و خرم آباد رکھے،آمین،ثم آمین۔
آپ سب کو دل کی گہرائیوں سے رمضان مبارک، اللہ آپ سب کے روزے اور عبادت قبول فرمائے آمین۔
آج ایک اہم ٹاپک آپ سب سے ڈسکس کرنا چاہتی ہوں جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ خود کشی حرام ہے، میری طرح آپ سب نے بھی خود کشی جیسے واقعات اور اس سے متعلق تیزی سے پھیلتی ہوئی خبریں سنی ہوں گی،جو کہ آج کل مہنگائی کو وجہ بنایا جا رہا ہے،مہنگائی حقیقتاً بہت زیادہ ہے لیکن ہمارا پختہ ایمان بہت مضبوط ہے۔
مسلمان کبھی کمزور نہیں ہو سکتا،یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم محلے میں،ارد گرد ایک دوسرے کے گھر جا کر حالات کا جائزہ لیا کریں اگر کسی بالخصوص سفید پوش حضرات کی باتوں سے آپ کو اندازہ ہو تو مدد کی کوشش کریں اور دوسروں کو بھی مدد کی تلقین کریں۔
یہ ماہ رمضان کا بابرکت مہینہ ہے،ویسے تو عام دنوں میں بھی،لیکن بالخصوص اس پیارے مہینے میں،کیا پتہ کسی کو سہری میسر ہو یا نہ ہو اور وہ سارا دن بھوکا پیاسا رہے، یہ صرف گورنمنٹ کی ذمہ داری نہیں بلکہ ہم سب کی بھی عملی اخلاقی ڈیوٹی ہونی چاہئے،آئیے رمضان میں مدد جیسی عادات کومزید پختہ کریں۔
ایک اور بات جو دیکھنے میں آئی ہے،لوگ حالات و واقعات سے تنگ آ کراکثر و بیشتر موت کی دعا کرنے پہ مجبور ہو جاتے ہیں،ان سب کو میرا پیغام ہے،خدارا موت کی دعا تب کرنا جب بخشش کی سو فیصد امید ہو ورنہ قبر کا خوف،قبر کی تنہائی،قبر کے کیڑے،قبر میں حساب کتاب اور دوزخ کی آگ کے اور اگر عمل اچھے نہ ہوئے تو پیپ اور کھولتا ہوا گرم پانی ملے گا یہی سوچ کر کچھ خوف خدا کریں،مایوسی تو ویسے بھی گناہ کبیرہ ہے۔
لہٰذا اپنی اس بے بسی والی عادات سے جلد سے جلد نجات پا کرجوآنسو مایوسی میں ضائع کئے ہیں وہ اللہ کے خوف اور شرمندگی میں بہیں۔2نفل توبہ استغفار کیا کریں کیونکہ یہ بہت بڑا بابرکت مہینہ ہے،اللہ خود بہتر سے بہترین اسباب مہیا کرنے والا ہے،انشا اللہ۔
ہر وقت قبولیت دعا ہے،کوئی کسی کے کام نہیں آئے گا،نہ ماں نہ باپ،نہ بیوی نہ اولاد،آپ کے اپنے کئے ہوئے نیک عمل آگے آئیں گے،لہٰذا تقویٰ،پرہیزگاری اللہ پہ توکل،5وقت نماز،قرآن کی تلاوت،زکوٰۃ(اگر واجب ہو تو) عمرہ حج( اگر ممکن ہو سکے اور حالات اجازت دیں)،روزہ لازمی رکھا کریں اور بے شک اللہ کو کیا ادا پسند آ جائے،اس میں نیک سلوک ہے چاہے وہ جانور ہو یا انسان،سب کے ساتھ صلح رحمی ہے۔
کوئی بات بری لگی ہو تو معذرت خواہ ہوں،اللہ آپ سب کا حامی و ناصر ہو،مجھ ناچیز کو فیملی سمیت دعائوں میں یاد رکھئے گا۔اللہ اس بابرکت مہینے میں آپ سب پر اور آپ کے گھر میں رحمتوں اور برکتوں کا نزول ہو،آمین۔اللہ آپ سب کی جائز حاجات پوری فرمائے، اور ہم سب کو ایک دوسرے کی مدد کرنے والا بنائے اور یقیناً ہم سب مل کر ایک بہترین معاشرہ تشکیل دینے کی کوشش کر سکتے ہیں۔
سدرہ بھٹی/لندن