ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کے پاکستانی ہمشکل کی تصاویر وائرل

0

اسلام آباد(ویب ڈیسک)معروف امریکی کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کے پاکستانی ہمشکل کی پھل خریدتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ایلون مسک کے ہمشکل کی تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے دلچسپ تبصروں اور میمز کے انبار لگا دیے ہیں۔

یہاں ایک نظر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شیئر کیے گئے ٹوئٹس پر ڈال لیتے ہیں۔

https://twitter.com/Khurram_zakir/status/1639322957813276672

ایک صارف نے لکھا پاکستان میں لائن میں لگ کے آٹا لینے کے بعد ایلون مسک کی حالت!!!

دوسرے صارف نے لکھا کہ’پاکستان سے مہنگے پھل خریدنے کے بعد ایلون مسک کی حالت بہت خراب ہوگئی ہے‘۔

یہاں تک کہ سوشل میڈیا صارفین نے ایلون مسک سے مشابہت رکھنے والے شخص کا نام ’ایلون خان‘ رکھ دیا۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ’ایلون مسک کی نایاب تصویر جو کیریئر کے بہتر مواقع حاصل کرنے کے لیے امریکا جانے سے پہلے ایک پاکستانی گاؤں میں بطور الیکٹریشن کام کرتے تھے‘۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان میں ایلون مسک کا صرف ایک ہمشکل نہیں بلکہ دو ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!