سعودی عرب کا 7 ممالک کیلئے ڈیجیٹل ویزے کا آغاز

0

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی جانب سے سات ممالک کے لئے پاسپورٹ پر ویزہ اسٹیکرز ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے اور اسکی جگہ الیکٹرانک ویزے کا اجراء کیا گیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عرب امارات، اردن، مصر، بنگلہ دیش، بھارت، فلپائن اور انڈونیشیا میں مملکت کے سفارتی مشنوں میں یکم مئی سے کیو آر کوڈ کے ساتھ ای ویزا کے استعمال کا نیا اقدام نافذ العمل ہوچکا ہے۔

اس اقدام سے ویزا کے حصول کے طریق کار کو خودکار بنانے اور وزارت کی طرف سے مہیا کی جانے والی قونصلر خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ کام، اقامتی اور سیاحتی یا وزٹ ویزا جاری کرنے کے میکانزم کوتیار کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے ویزا کے طریق کار میں تبدیلی کااعلان ایسے وقت میں کیا ہے جب خلیج تعاون کونسل جی سی سی کے رکن ممالک کے درمیان ممکنہ طور پرعلاقائی یورپیئن شینگن طرز کے مشترکہ ویزے کے اجراء کے لیے بات چیت جاری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!