جدہ:میاں محمد نواز شریف سے ملک منظور حسین اعوان کی زیر قیادت بزنس کمیونٹی کے وفد کی ملاقات

0

جدہ(خالدنواز چیمہ)پاکستان کے سابق وزیر اعظم و قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف سے پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے مرکزی جنرل سیکرٹری و ملک گروپ آف کمپنیز کے چیف ایگزیکٹو ملک منظور حسین اعوان کی قیادت میں بزنس کمیونٹی کے وفد نے جدہ شریف پیلس میں ملاقات کی۔

بزنس کمیونٹی کے وفد میں ملک محمد عاشق، حیات خان، رانا محمد اشرف شریک تھے،ملاقات میں صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سعودی عرب حافظ امان اللٰہ ایڈووکیٹ، فدا محمد اور محمد شہباز مغل بھی شامل تھے۔

وفد نے میاں محمد نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ،قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف نے پاکستانی بزنس کمیونٹی کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ آپ ہمارا سرمایہ ہیں۔

وفد نے کہا کہ آپ کی قیادت میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوا اور انشاءاللہ آئندہ بھی ہوگا، آپ کے قائدانہ اور مدبرانہ ویژن نے ملکی معاشی صورتحال کو دلدل سے نکالا ہے۔قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف نے وفد کی جانب سے نیک خواہشات پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔

میاں نواز شریف نے بزنس کمیونٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں اورسیز پاکستانی اور بزنس کمیونٹی نے معیشت کو سنبھالا دیا ہے ۔

اس موقع پر ممبر مجلس عاملہ اسلم عبدالغنی راجپوت،نائب صدر جدہ رانا بشارت علی، ڈپٹی ہیڈ سوشل میڈیا زوہیب شہزاد کھوکھر،ارسلان حیات، ابوبکر آفندی اور دیگر مسلم لیگی ارکان بھی موجود تھے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!