ذاتی مفاد سے نکل کر ہی دیارغیر میں صحافی برادری مثبت کردار ادا کر سکتی ہے،میڈیا نمائندگان کا مشترکہ اعلامیہ

0

جدہ (خالدنواز چیمہ)سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں صحافی تنظیمیں یکجا ہو کر ملک پاکستان کی خدمت کے لئے کوشاں ہیں، گزشتہ شب جدہ کے مقامی ہوٹل میں تمام میڈیا تنظیموں کے اعزاز میں پاک اوورسیز میڈیا فورم کے چیئرمین چودھری محمد ریاض گمھن نے عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں پاکستان جرنلسٹس فورم کے چیئرمین امیر محمد خان، خالد چیمہ، محمد عدیل اور یونائیٹڈ جرنلسٹس فورم کے چیئرمین جھانگیر خان، صدر یحییٰ اشفاق، عدیل ریاض، احسان اللہ مغل اور پاکستان اورسیز میڈیا فورم کے چیئر مین محمد ریاض گمھن مسرت خلیل، شعیب الطاف، شباب بھٹہ ،فواد سواتی،مہر کاشف، میاں محی الدین اور دیگر شریک ہوئے۔

چیئرمین پاک اوورسیز میڈیا فورم چوہدری محمد ریاض گھمن کا کہنا تھا کہ اتحاد و اتفاق میں برکت ہے ہمیں ملکر کام کرنا چاہیے تاکہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرسکیں جس پر تینوں فورم کے سربراہان نے مل کر ساتھ چلنے کے عزم کا اظہار بھی کیا ۔

اس موقع پر امیر محمد خان نے کہا صحافت ایک مقدس پیشہ ہے۔ صحافی معاشرے کا آئینہ ہوتا ہے جو موسم کی سختیوں اور اپنی سماجی زندگی کو پس پشت ڈالتے ہوئے ہر مظلوم کی آواز بنتا ہے۔ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی صحافی اوورسیز کمیونٹی کے مسائل بہترین انداز میں حل کروانے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں تاہم ان کے اتحاد سے اوورسیز کمیونٹی بھی مستفید ہوگی۔

تمام فورم کے ممبران نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس بات کا عزم کیا کے یکجا ہو کر ہی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔

یونائیٹڈ جرنلسٹس فورم کے چیئرمین جہانگیر خان نے بھی اظہار خیال کیا انکا کہنا تھا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ ہیں اور ان کی کوشش سے معاشرے مثبت تبدیلی جنم لے رہی ہے اور معاشرے کی اصلاح بھی پروان چڑھ رہی ہے۔ ہمیں چاہئے کہ ہم پاک سعودی تعلقات کی بہتری کے لئے مزید اچھا کام کریں۔

پاکستان جرنلسٹس فورم کے چیئرمین امیر محمد، پاک اورسیز میڈیا فورم کے چیئرمین ریاض گھمن نے حالیہ دنوں میں تشکیل پانے والے نئے یونائیٹڈ جرنلسٹس فورم کے ممبران کو مبارکباد پیش کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ تمام صحافی برادری دیار غیر میں پاکستانیوں کی خدمت کے لیے کوشاں رہے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!