سعودی عرب میں پیپلزپارٹی کا اجلاس،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا

0

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیداروں اور اراکین کی جانب سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا جس میں انکی سالگرہ کا کیک کاٹ کر ان کی درازی عمر کی دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

پیپلزپارٹی گلف کے کلچرل ونگ کے صدر بابائے ریاض قاضی اسحاق میمن کی جانب سے منعقدہ اجلاس کی صدارت پیپلز پارٹی ریاض ریجن کے صدر احسن عباسی نے کی جبکہ نظافت کے فرائض سرانجام دیتے ہوئے سینئر نائب صدر ریاض ریجن سردار نصیر احمد نے بلاول بھٹو زرداری کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقعہ پر قاضی اسحاق میمن اور احسن عباسی کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری ایک عظیم لیڈر ذوالفقار علی بھٹو شہید کا نواسہ اور عالم اسلام کی پہلی خاتون لیڈر محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کا بیٹا اور پاکستان کی سیاست کا بےتاج بادشاہ آصف علی زرداری کا لخت جگر ہے، بلاول بھٹو زرداری نے اپنی زندگی کے 35 سالو میں جن حالات اور سیاسی اتار چڑھاؤ کا سامنا کیا ہے اور اپنی والدہ کی شہادت کے بعد جس طرح سیاسی امور کو انجام دیا ہے وہ قابل ستائش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے ثابت کیا ہے کہ وہ پاکستان کی عوام کا لیڈر ہے جو پاکستان کو نا صرف مشکلات سے نکال سکتا ہے بلکہ پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانے میں بھی اپنا کردار ادا کر سکتا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے ڈیڑھ سال جس طرح بطور وزیر خارجہ کام کیا ہے اور دنیا کے اہم فورمز پر مسئلہ کشمیر سمیت دیگر اہم معاملات میں پاکستان کی خارجہ پالیسی کو فروغ دیا ہے پوری قوم ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،پیپلزپارٹی ایک ایسی نظریاتی جماعت ہے جو جمہوریت کے اصولوں کو فروغ دیتی ہے اور اس وقت بلاول بھٹو زرداری جمہوری اور سیاسی اقدار کی علمبردار ہے۔

دیگر مقررین میں وسیم ساجد، احتشام جاوید کولی ،ملک شفیق ،سردار رزاق ،ملک عابد اعوان ،شریف بلوچ بھٹو ،وقار نسیم وامق ،پرویز کھٹانہ ،الیاس رحیم، ذکاءاللہ محسن اور دیگر کا کہنا تھا کہ 2018 کے بعد جس طرح بلاول بھٹو زرداری نے پارلمانی سیاست کو فروغ دیا اور بطور اپوزیشن لیڈر اسمبلی میں پاکستان کے مسائل اور عوام کے بنیادی حقوق کی بات کی اس لئے ہم سمجھتے ہیں کہ بلاول بھٹو زرداری ملک کی تقدیر بدلنے اور عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں، بلاول بھٹو اس وقت پاکستان کی یوتھ کا سب سے بڑا لیڈر ہے اور آئندہ الیکشن میں پاکستان کی عوام پیپلز پارٹی کو ووٹ دیکر بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنائیں گے۔

اجلاس کے آخر میں بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا اور ان کی درازی عمر کے لئے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!